قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر غیرقانونی قابض افراد کے خلاف قائدین ایلومنائی ایسوسی ایشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قبضہ مافیا کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

اتوار 31 مئی 2020 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر غیرقانونی قابض افراد کے خلاف قائدین ایلومنائی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے قبضہ مافیا کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں قائدین ایلومنائی ایسوسی ایشن کے سنئیر قائدین، فکیلٹی، اے ایس اے اور ایمپلائز ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی کٴْل 1709 ایکڑ زمین واگزار کروانے کے لیے دوبارہ سے مہم شروع کی جائے گی۔اس سے پہلے جنوری 2019 میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے ہی یونیورسٹی کی زمین واگزار کروانے کا حکم دیا مگر کچھ دنوں کے بعد سی ڈی اے کی جانب سے جاری آپریشن روک دیا گیا۔ کمیٹی نے اس معاملہ کو وزیرتعلیم، سنیٹ کی قائمہ کمیٹی اور پارلیمینٹ ہاوس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ یونیورسٹی کے 350 ایکڑ پر غیرقانونی طور پر کء افراد قابض ہیں۔ کمیٹی نے چانسلر یونیورسٹی صدر پاکستان عارف علوی، وزارت داخلہ اور وزارت تعلیم تک رساء حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ اس اہم مسلے کی طرف توجہ دلاء جاسکے۔