جرمنی میں آئندہ ماہ سے تماشائیوں کے بغیر انٹرنیشنل ٹینس مقابلوں کا آغاز ہوگا

13جولائی سے گراس اور ہارڈ کورٹس پر معروف ٹینس سٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے

اتوار 31 مئی 2020 15:00

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) جرمنی کے شہر برلن میں آئندہ ماہ سے تماشائیوں کے بغیر انٹرنیشنل ٹینس مقابلوں کا آغاز ہوگا ،13جولائی سے گراس اور ہارڈ کورٹس پر معروف ٹینس سٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومینیک تھیم، نک کرگس سمیت چھ مرد اور چھ خواتین کھلاڑیوں نے دونوں ایونٹس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 13سے 15جولائی تک گراس کورٹ ایونٹ کو شیڈول کیا گیا ہے اوریہ مقابلے اسٹیفی گراف اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ 17سے 19جولائی تک ہارڈ کورٹ پر مقابلے ہوں گے۔دونوں ایونٹس کی مجموعی انعامی رقم 2لاکھ 20ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :