طیارہ حادثہ کے 75 لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ

اتوار 31 مئی 2020 21:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق 97 میں سے 75 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے اور انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ اتوار کو اس حوالے جاری بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 8 لاشیں چھیپا اور 14 ایدھی کے سرد خانوں میں ہیں ۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور شناخت کے بعد ان کے اہل خانہ کے سپرد کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ عید سے قبل کراچی ائرپورٹ کے قریب لینڈینگ سے تھوڑی دیر پہلے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں عملہ سمیت 99 افراد سوار تھے، طیارہ حادثہ میں دو افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے ۔