حکومت نے پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے ، اب جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں،وزیراعظم عمران خان

پیر 1 جون 2020 00:00

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے اور اب جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں تیل کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں تقریبا دگنا ہیں جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں تیل کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں 50 سے 75 فیصد زیادہ ہیں۔