مصر کے شمالی علاقے جزیرہ سینا میں فوج کی جنگجوؤں سے جھڑپ، 24 ہلاک
جنگجوؤں کے قبضے سے خودکار رائفلز، دستی بم اور راکٹ بھی برآمد کرلیے گئے،پانچ مصری فوجی بھی مارے گئے،ترجمان
پیر 1 جون 2020 11:00
(جاری ہے)
غیر ملکی خبرا یجنسی کے مطابق ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجی قافلے کی گاڑی دھماکا خیز مواد سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک کرنل سمیت 2 افسران اور 3 فوجی مارے گئے۔
مصر کے جزیرہ سینا میں ہونے والی ان کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔فوج کے ترجمان نے 4 مئی کو ایک بیان میں کہا تھا کہ جزیرہ سینا میں آپریشن کے دوران 126 جنگجو اور 15 فوجی بھی مارے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے چند دنوں میں ایام میں جزیرہ سینا کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 22 چھاپے اور 16 آپریشن کیے جس کے نتیجے میں 126 جنگجو ہلاک ہوئے ۔فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ جنگجووں سے جھڑپوں کے دوران 15 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ جنگجوؤں کی 228 پناہ گاہوں کو فضائی کارروائی میں تباہ کردیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 226 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سینا کا علاقہ طویل عرصے سے بدامنی کا شکار ہے جہاں داعش کا مقامی مسلح گروپ موجود تھا جس نے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔سینا میں جھڑپوں میں 2013 میں سابق صدر محمد مرسی کی حکومت کو ختم کرکے فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی کے برسر اقتدار میں آنے کے بعد تیزی آئی ہے۔حکومت نے فروری 2018 میں ملک بھر میں آپریشن شروع کردیا تھا اور شمالی سینا پر زیادہ توجہ دی گئی تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سینا میں اب تک ہونے والی کارروائیوں اور جھڑپوں میں تقریباً 970 جنگجوؤں کو مارا گیا جبکہ درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔جون 2018 میں فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جزیرہ سینا میں آپریشن کے دوران 15 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔اس سے قبل جنوری 2015 میں شدت پسندوں کے راکٹ حملوں اور کار بم دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں اکثریت فوجی جوانوں کی تھی۔اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.