ٹڈی دل کے خلاف آپریشن،24 گھنٹوں میں ساڑھے تین لاکھ ہیکٹر رقبہ کا سروے، 4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، ترجمان این ڈی ایم اے

پیر 1 جون 2020 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخوا میں 10، پنجاب میں 4 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق کل 1128 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ بلوچسستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 1000ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :