فیصل آباد ڈویژن میں اب تک 479997.138 میٹرک ٹن کے قریب گندم خریدی جاچکی ہے جو مقررہ ہدف کی81.01فیصد سے زائد ہے،

ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھر پور طریقے سے جاری ہے ، اب تک ہزاروں ٹن گندم برآمد کرکے محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کی جاچکی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن سردار سیف اللہ جوئیہ کی پیر کے روز اے پی پی سے بات چیت

پیر 1 جون 2020 14:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں اقدامات جاری ہیںاورپیر کے روز تک ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے 40خریداری مراکز پر کاشتکاروں میں 530397.750بوری باردانہ تقسیم کیاجاچکا ہے جس میں سے فیصل آباد کے کاشتکاروں میں 100877.250، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کاشتکاروں میں106489.150، ضلع جھنگ کے کسانوں میں273469.650اور ضلع چنیوٹ کے کسانوں میں49561.700بوری باردانہ تقسیم کیاجاچکا ہے ۔

محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار سیف اللہ جوئیہ نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایاکہ کاشتکاروں میں مجموعی طورپر 89.51فیصد باردانہ تقسیم کیاجاچکا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع سے اب تک مجموعی طورپر 479997.138میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ یہ خرید کردہ گندم مقررہ ہدف کا 81.01فیصد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع فیصل آباد سے اب تک 75779.550، ٹوبہ ٹیک سنگھ سی99852.100، جھنگ سے 259530.718اور چنیوٹ سے 44834.770میٹرک ٹن گندم خرید کی جاچکی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس وقت تک 89.51فیصد باردانہ کی سپلائی کے برعکس 81.01فیصد گندم کی خریداری کا عمل یقینی بنایاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ باقی ماندہ ہدف کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران محکمہ نے ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے 179کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریدکیلئے سہولیات فراہم کی ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھر پور طریقے سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں ٹن گندم برآمد کرکے محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کی جاچکی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ گندم کی خریدار ی مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اورجلد گندم کی خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کرلیاجائے گا۔ انہوں بتایاکہ ڈویژن میں پانچ لاکھ 92 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کاہدف مقرر ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت گندم خریداری مہم کو منظم انداز میں چلا رہی ہے اورگندم کی امدادی قیمت 14 سو روپے مقرر ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمی صورت حال کے پیش نظر گندم خریداری مہم میں مشکلات کا سامنارہا ہے تاہم سو فیصد اہداف کیلئے کمربستہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں سے آخری بوری گندم تک خریداری کی جائے گی اورمحکمہ کا عملہ فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں ٹارگٹ کے حصول کیلئے متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے اس سلسلے میں انتظامیہ کو الرٹ کیا گیا ہے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے پولیس چیک پوسٹ اور نمبرداری نظام سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے تاہم گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم میں میڈیاکے تعاون کو نظر انداز نہیں کرسکتے جو ایسے عناصر کی نشاندہی کرے جنہیں قرار واقعی سزاملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ فلور ملز مالکان سے مکمل رابطہ میں ہیںاورفلور ملز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکارڈ کے مطابق گندم رکھیں جبکہ ٹریڈرز بھی گندم کی فروخت کا تمام ریکارڈ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :