ملک کے تمام صوبوں کے ملازمین کو 1تا17گریڈ کے ملازمین کو ایک جیسی سہولیات فراہم کی جائیں،چوہدری محمد افتخار ڈھڈی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 جون 2020 17:00

ملک کے تمام صوبوں کے ملازمین کو 1تا17گریڈ کے ملازمین کو ایک جیسی سہولیات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ملک کے تمام صوبوں کے ملازمین کو 1تا17گریڈ کے ملازمین کو ایک جیسی سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایپکا ضلع جہلم چوہدری محمد افتخار ڈھڈی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان اور پنجاب کے ملازمین آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام ملازمین سے یکساں سلوک کرکے سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ باقی ملازمین کی تنخواہ بھی یکسا کی جائے جبکہ ہمیں یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے انہوں نے کہاکہ بجٹ پیش کرنے سے پہلے انصاف پر مبنی سرکاری ملازمین کی بالحاظ عہدہ سکیل تنخواہ اور الاؤنس یکساں کرکے تاریخ ساز تاریخ ساز فیصلہ کیا جائے تا کہ موجودہ حالات میں ملازمین جس طرح زندگی گزار رہے ہیں وہ خوشحالی کی طرف قدم بڑھا سکیں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کرکے اس سے ملازمین میں ایک طرف تفریق ختم ہو گی دوسری طرف حکومت ان کے حقوق ان کو دے گی اور دعائیں لے گی۔