عوامی مسائل کے حل کے لیے بلا تفریق وسائل فراہم کرناہماری ترجیح ہے، ندیم قریشی

منگل 2 جون 2020 18:38

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دیتی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے بلا تفریق وسائل فراہم کرناہماری ترجیح ہے۔ یونین کونسل21 میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم قریشی نے مزید کہاکہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اربوں کے ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔ یونین کونسل 21میں دو کروڑ بائیس لاکھ سے گلیوں کی تعمیر مرمت کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ ہمارے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہے اور ہم نے استعمال ہونے والے مٹیریل کی اعلی کوالٹی پر زور دیا ہے،ہم نے اہل علاقہ کی کاوشوں کی بدولت ہی ترقیاتی کام کروائے ہیں اور وہ بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔