22 کروڑ عوام کیلئے اذپ کتنے وینٹیلیٹرز چھوڑ کر گئے، شہبازگل کی گزشتہ حکومت پر تنقید

جب صحت تعلیم خصوصاً وینٹیلیٹرز کا نام لیا کریں تو کم ازکم آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں، معاون خصوصی مریم اور نگزیب کو جواب

منگل 2 جون 2020 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے گزشتہ حکومت کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بد انتظامی، اقربا پروری کی جو داستانیں آپ رقم کرکے گئے کفارہ قوم ادا کر رہی ہے، 22 کروڑ لوگوں کے لیے کتنے وینٹیلیٹرز آپ چھوڑ کر گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پمز کو 24 وینٹیلیٹرز اور 30 ڈیجیٹل اسکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکر ہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، ہم آپ کو بھی بھولنے نہیں دیں گے یہ تو ہوگا، اب برداشت کریں۔

شہبازگل نے کہا کہ آپ کو باقی ساری معلومات ہوں گی سوائے اس کے کہ 22 کروڑ لوگوں کے لیے کتنے وینٹیلیٹرز آپ چھوڑ کر گئے، جب صحت تعلیم خصوصاً وینٹیلیٹرز کا نام لیا کریں تو کم ازکم آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریم اورنگزیب سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک ادارہ جو آپ کے آقائوں نے 3 باریوں میں ٹھیک کیا ہو اٴْن کا مریم اورنگزیب کے بیان کے رد عمل میں کہنا تھا کہ صحت کے نظام پر بات کرنے سے پہلے ضرور بتایا کریں نوازشریف کو باہر سے علاج کروانا پڑ رہا ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ آپ کی لوٹ مار بڑا ثبوت کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد بیرون ملک سے پوری کروانا پڑرہی ہے، آپ کو یہ طعنہ روز سننے کو ملے گا، حوصلہ رکھیں۔شہبازگل کا مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ کی شان ہے کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی، فرما رہی ہیں کہ کم دبائو سے زیادہ دبائو والے ہسپتالوں میں منتقل کرنا غلط پالیسی ہے، مریم اورنگزیب کی لاجک سن کر ان کی بات پر یقین آجاتا ہے کہ نوازشریف ایک نشہ ہے۔