امن ڈیل کے باوجود طالبان کے القاعدہ سے رابطے برقرار، رپورٹ

منگل 2 جون 2020 23:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) افغان طالبان کی امریکا کے ساتھ ڈیل کے باوجود طالبان اور دہشت گرد تنظیم القاعدہ بالخصوص حقانی نیٹ ورک کے مابین رابطے برقرار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر جانبدار مبصرین کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے افغان طالبان کی امریکا کے ساتھ ڈیل کے باوجود طالبان اور دہشت گرد تنظیم القاعدہ بالخصوص حقانی نیٹ ورک کے مابین رابطے برقرار ہیں۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل میں پیش کی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے امریکا کے ساتھ اپنے مذاکرات کے دوران القاعدہ کے ساتھ باقاعدگی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ اس رپورٹ میں ان مبصرین نے کہا کہ طالبان اور القاعدہ کے مابین ان رابطوں میں جن عوامل نے کلیدی کردار ادا کیا اور اب تک کر رہے ہیں، ان میں شخصی دوستیاں، شادیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سماجی رشتے، مشترکہ جدوجہد اور ایک دوسرے سے نظریاتی ہمدردی اہم ترین پہلو ہیں۔