پنجاب حکومت کاایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ

پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گا

بدھ 3 جون 2020 00:59

پنجاب حکومت کاایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ کرلیا ،5 دن مارکیٹوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

کورونا وبا کا پھیلائوروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت ضروری قرار دیکر عوامی آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے گا حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کی اپیل کی جائے گی۔ پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گا۔ہفتہ اور اتوار کے ان دو دنوں میں بھی سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :