یونان پہنچنے پر گجرات سے آنے والے نوپاکستانیوں کے ٹیسٹ مثبت

قطرائیرویز کے ذریعے پہنچنے والے 91مسافروں کے ٹیسٹ مثبت،یونان نے پروازوں پر پابندی لگادی

بدھ 3 جون 2020 13:38

یونان پہنچنے پر گجرات سے آنے والے نوپاکستانیوں کے ٹیسٹ مثبت
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) یونان نے قطر ایئر ویز کے ذریعے دوحا سے آنے والے 12 مسافروں کے کووڈ19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قطر سے آنے والے ساری پروازیں 15 جون تک کے لیے معطل کر دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جہاز میں موجود سبھی 91 مسافروں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ جن کے ٹیسٹ مثبت نکلے ان میں نو پاکستانی تھے جن کے پاس یونان میں رہائش کے پرمٹ تھے۔

(جاری ہے)

یہ سبھی مسافر پاکستان کے شہر گجرات سے آ رہے تھے۔ دو آسٹریلیا سے آنے والے یونانی شہری اور ایک جاپانی شہری بھی تھا جس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔حالیہ پروٹوکول کے مطابق جہاز سے آنے والے سبھی مسافروں کو ان ہوٹلوں میں لے جایا گیا جنھیں قرنطینہ بنایا گیا ہے۔جن مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ وہاں 14 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ سات دن تک تنہائی میں رہیں گے اور اس کے بعد ان کے جانے سے پہلے ان کے پھر ٹیسٹ کیے جائے گے۔