یاندیکس 2020 میں روس اور امریکہ کی سڑکوں پر 100 نئی خود کار ڈرائیونگ کاریں لانچ کرے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 جون 2020 14:28

یاندیکس 2020 میں روس اور امریکہ کی سڑکوں پر 100 نئی خود کار ڈرائیونگ کاریں ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،اشتیاق ہمدانی) یاندیکس پریس سروس نے میڈیا کو بتایا کہ روسی ٹیک کمپنی یاندیکس "ہونڈائی" موٹر سی آئی ایس اور ہونڈائی موبیس کے ساتھ شراکت میں 2020 میں روس اور امریکا میں سڑکوں پر 100 بغیر ڈرائیور کے ہونڈائی سوناٹا گاڑیاں لانچ کرے گی۔

(جاری ہے)

کمپنی نے کہا کہ شراکت کے تحت 2020 کے اختتام تک یاندیکس کے بیڑے میں اس طرح کی ایک سو گاڑیاں شامل ہوجائیں گی۔ ماسکو میں جانچ کے علاوہ ان میں سے کچھ بغیر ڈرائیورکے ٹیکسی سروس روسی ریجن انوپولس میں استعمال ہوں گی، اور کچھ امریکا میں جانے والے بیڑے میں شامل ہوجائیں گی۔