پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 2ارب 34کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی

بدھ 3 جون 2020 19:05

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 2ارب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو محدود پیمانے پر کاروباری سرگرمیاں دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کار وفاقی بجٹ قریب آنے اور ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث سائیڈ لائن رہے جس کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 6.63پوائنٹس کی کمی سی34401.42پوائنٹس کی سطح پرآگیا اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 41.38فیصد کم رہا جب کہ56.74 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی لیکن مخصوص مہنگی کمپنیوں کی شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 2ارب 34کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے حصص کی خرید وفروخت کی سرگرمیوں میں کمی دیکھنے میں آئی ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس34656پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں شیئرز کی فروخت کا دباو،ْ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 6.63پوائنٹس کی کمی سی34401.42پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس1.56پوائنٹس کے اضافے سے 15073.04پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس8.83پوائنٹس کے اضافے سے 24677.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر356کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،202میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب46ارب 83کروڑ5لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب49ارب 17کروڑ32لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 12کروڑ99لاکھ 51ہزار شیئرز رہا جومنگل کی نسبت 9کروڑ17لاکھ 39ہزار شیئرزکم ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 46.67روپے کے اضافے سے 6800روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 28.11روپے کے اضافے سی1620.61روپے ہو گئی جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت47.85روپے کی کمی سی590.15روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت45.67روپے کی کمی سی7011روپے پر آ گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک، پاک الیکٹران ،پاک پٹرولیم ،ہیسکول پٹرول ،میپل لیف،بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز، بینک الفلاح ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اور ہم نیٹ ورک کے حصص سرفہرست رہے ۔