پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کی قیمت 164.50روپے ہوگئی

بدھ 3 جون 2020 19:05

پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کی قیمت 164.50روپے ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی اور ڈالر کی قیمت 164.50روپے ہوگئی جب کہ دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاونڈ کی قدر میں ایک روپے ،سعودی ریال کی قدر میں70پیسے ،یوے ای کی قدر میں60پیسے اور یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید45پیسے کی کمی سی164.75روپے سے گھٹ کر164.30روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سی165روپے سے گھٹ کر164.50روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید1.20روپے کی کمی سی164.70روپے سے گھٹ کر163.50روپے اور قیمت فروخت70پیسے کی کمی سی165.20روپے سے گھٹ کر164.50روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میں30پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید180.30روپے سے گھٹ کر180روپے اور قیمت فروخت182.30روپے سے گھٹ کر182روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید203روپے سے گھٹ کر202روپے اور قیمت فروخت 205روپے سے گھٹ کر204روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید43.20روپے سے گھٹ کر42.90روپے اور قیمت فروخت43.70روپے سے گھٹ کر43.40روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.30روپے سے گھٹ کر43.90روپے اور قیمت فروخت44.80روپے سے گھٹ کر44.40روپے ہوگئی ۔