ایف بی آر نے درآمد اوربرآمد کنندگان کوٹیکسوں اورڈیوٹیز کی آن لائن ادائیگی کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرادیا ، ترجمان

بدھ 3 جون 2020 20:56

ایف بی آر نے درآمد اوربرآمد کنندگان کوٹیکسوں اورڈیوٹیز کی آن لائن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے درآمد اوربرآمد کنندگان کوٹیکسوں اورڈیوٹیز کی آن لائن ادائیگی کیلئے آسان طریقہ کارمتعارف کرا دیا ہے۔ایف بی آر کے ترجمان نے بتایاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظرمیں ایف بی آر نے درآمد اوربرآمدکنندگان کوٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے نیاطریقہ کار وضع کرلیا ہے، یہ سہولت تمام درآمد وبرآمد کنندگان کیلئے ہے،اس نظام کے زریعہ وفاقی اورصوبائی ڈیوٹیز، لیویز اورٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی ہوسکتی ہے جبکہ جی ڈی ٹرانزیکشن کی شفاف آن لائن ٹریکنگ بھی ہوسکتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس نظام کے تحت وی بک ون کسٹم یا وی بوک کے ذریعہ آن لائن ادائیگی کی جاسکتی ہے، پہلے مرحلہ میں وی بوک میں لاگ آن ہونا پڑتا ہے، اس کے بعد جی ڈی تیارکرکے جمع کرائے، سسٹم صارف کو تین آپشن دیتاہے، ٹیکس گزارکو ای پیمنٹ کا آپشن دینا چاہئیے، اس آپشن کومنتخب کرنے کے بعد پی ایس آئی ڈی دیناپڑتا ہے جس کے بعد بینک میں لاگ آن ہونا پڑتاہے، بلرزمیں ایف بی آر کومنتخب کیا جائے، پی ایس آئی ڈی داخل کیا جائے اورآن لائن ادائیگی کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ یہ نظام کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں محفوظ آن لائن ادائیگی کویقینی بنانے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ٹیکس گذارسہولت کے ساتھ اپنے حصے کے ٹیکس اورڈیوٹیز ادا کرسکے۔۔

متعلقہ عنوان :