وفا قی پولیس نے کا ر و مو ٹر سائیکل چوری ، گھریلو چوری ، منشیا ت فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث 25 ملزمان گرفتارکرلئے

قبضہ سے مسروقہ کا ر ، مو ٹر سائیکل ،نقدی ، ایل ای ڈیز ، کیمرے ،گھڑیاں، موبائل فونز ،لیپ ٹاپز 50 ہزار نقدی اور واردات کے دوران استعمال ہونے والے آلات برآمد

بدھ 3 جون 2020 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) وفا قی پولیس نے کا ر و مو ٹر سائیکل چوری ، گھریلو چوری ، منشیا ت فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث 25 ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے مسروقہ کا ر ، مو ٹر سائیکل ،نقدی ، ایل ای ڈیز ، کیمرے ،گھڑیاں، موبائل فونز ،لیپ ٹاپز 50 ہزار نقدی اور واردات کے دوران استعمال ہونے والے آلات برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ بھارہ کہو نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سرکردہ رکن رحمت اللہ افغانی کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکل، ایل ای ڈیز ، کیمرے ،گھڑیاں، موبائل فونز ،لیپ ٹاپز 50 ہزار نقدی اور واردات کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں چوری کی متعدد وارداتیں کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

گولڑہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم سرور خلیل اور باسط کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمدکرلی ، پولیس ٹیم نے ایک اور کا رروائی کے دوران ملزم فضل الر حمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے کرولا کا ر رجسٹر یشن نمبر ANZ-523ضلع شیخو پو رہ کی مسروقہ پا ئی گئی بر آمد کرلی،رمنا پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان ذیشان ، حمزہ اور حما د کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا ، جبکہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم حسنین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے نقدی برآمد کرلی ۔

نیلور پولیس نے ملزم ریا ض بٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 500گر ام چرس برآمد کرلی ، جبکہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے متعین شاہد کو گرفتار کرکے 50لیٹر شراب، سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد ارشاد خا ن سے 220گر ام چرس ، بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان ابر ار اور اسرار شاہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے دو پسٹل 32بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم شان شوکت، سلا مت مسیح اور عابد مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی40لیٹر شراب اور 130گر ام چرس بر آمد کرلی، تر نو ل پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم مدثر مسعود کو گرفتار کرلیا ، شمس کا لو نی پولیس نے سیف ستا ر مسیح کو گرفتار کرکے 25لیٹر شراب بر آمد کرلی ، لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث گھر یلو ملازمہ حمیر ا کو گرفتار کرلیا ، ، ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 06 مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی