قومی اسمبلی اور سینیٹ کے جمعہ کو ہونے والی تیاریوں کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کی مکمل فیومیگیشن کا عمل جاری

جمعرات 4 جون 2020 00:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے جمعہ کو ہونے والی تیاریوں کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کی مکمل فیومیگیشن کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کورونا وائرس سے پاک کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے دوسرے دن بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

بدھ کوصدر مملکت اور اسپیکر کے چیمبرز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔ قائد حزب اختلاف اور وفاقی وزراء کے چیمبرز کی فیومیگیشن کی گئی۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ ہاؤس تمام کمیٹی رومز میں بھی مکمل طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر انتظامیہ کی جانب سے سی ڈی اے کو 5 جون سے شروع ہونے والے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی مکمل فیو میگیشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ قومی اسمبلی اور سی ڈی اے کے افسران کی اس کارروائی کی نگرانی کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔