حکومت آزاد کشمیر نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 4 جون 2020 00:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) حکومت آزاد کشمیر نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ اس کے لئے ایس او پیز بھی جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت مسافروں اور عملہ کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک نشست چھوڑ کر سواری بٹھائی جا سکے گی جبکہ سواری دو سیٹیں خریدے گی، لوکل ٹرانسپورٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے چلایا جائے گا۔

ان گاڑیوں کو دو رنگ کے سٹیکر جاری ہوں گے اور ایک دن ایک رنگ اور دوسرے رنگ کی گاڑیاں چلیں گی۔رکشے میں ایک سواری سفر کر سکے گی تاہم ایک ہی خاندان کی دو سواریاں بیٹھ سکیں گی۔ اڈے پر مسافروں میں سماجی فاصلہ رکھنا، بیت الخلا کی صفائی اڈے مالکان کی ذمہ داری ہوگی۔کورونا وائرس کی علامات رکھنے والا کوئی مسافر سفر یا عملہ گاڑی نہیں چلا سکے گا۔