کورونا کیسز میں اضافہ ، وفاقی دارالحکومت کے 9 مقامات سیل،نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 4 جون 2020 00:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد وفاقی دارالحکومت کے 9 مقامات سیل کر دیئے ہیں جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد کی9 مقامات سیل کر دیئے ہیں جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں سعودی پاک ٹاور ہواوئے ٹیچ، بلیو ایریا اسلام آباد، پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد، گل راجگاں چٹھہ بختاور، نیشنل پولیس فائونڈیشن ای الیون فور، آئی ٹین کی دو گلیاں، جی نائن فور سٹریٹ111، جی سیون ٹو اسلام آباد سٹریٹ 54، جی سکس فور سٹریٹ 62 اور پی ڈبلیو ڈی کالونی شامل ہیں۔

انتظامیہ نے ان جگہوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس، فوج اور رینجرز کی مدد طلب گئی ہے۔ این آئی ایچ سے نتائج آنے کے بعد ان علاقوں کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا۔