امریکا نے ملک میں آنے والی اور ملک سے جانے والی چینی ائیرلائن کی تمام فلائٹس معطل کردیں

چین کی جانب سے امریکی ائیرلائنز کو فضائی سروس بحال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر امریکا نے چینی ائیرلائن پر پابندی عائد کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 3 جون 2020 22:31

امریکا نے ملک میں آنے والی اور ملک سے جانے والی چینی ائیرلائن کی تمام ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03جون2020ء) امریکا نے ملک میں آنے والی اور ملک سے جانے والی چینی ائیرلائن کی تمام فلائٹس معطل کردیں، چین کی جانب سے امریکی ائیرلائنز کو فضائی سروس بحال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر امریکا نے چینی ائیرلائن پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 26مئی کو چین نے کورونا وبا کے باعث تمام ائیرلائن کو پابند کیا تھا کہ وہ ہفتے میں چین کیلئے صرف ایک فلائٹ چلاسکیں گی جس کے بعد امریکا کی تین ائیرلائنز نے چین کیلئے پروازیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر چین نے ان کمپنیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی کہ یہ کمپنیاں چین کیلئے بالکل کوئی پرواز نہیں چلا سکیں گی۔

چین کے اس فیصلے کے بعد امریکی انتظامیہ نے اپنے ملک میں چینی فضائیہ کے آپریشن پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی ائیرلائنز ڈیلٹا ائیرلائن اور ئونائیٹڈ ائیرلائن نے چین سے فضائی آپریشن بحال کرنے کیلئے اپیل کی تھی اور امریکہ نے بھی چین پر ضور دیا تھا کہ ان کمپنیوں کو پروازوں کی اجازت دی جائے تاہم ایسا نہ ہونے پر امریکا نی چینی کمپنی پر پابندی لگا دی ہے۔

اب 16جون کے بعد چینی ائیرلائن کی کوئی پرواز امریکا نہیں جا سکے گی اور نہ ہی کوئی پرواز امریکا سے چین جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے چین اور امریکا کے مابین تناؤ کی حالت چل رہی ہے۔ امریکا نے کورونا کے پھیلاؤ کا الزام بھی چین پر عائد کیا تھا۔ آج امریکا نے چین پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ کورونا کے ابتدائی ایام میں ڈبلیو ایچ او کو معلومات اکٹھی کرنے میں جدوجہد کرنا پڑی کیونکہ چین کورونا سے متعلق حقائق کو چھپاتا رہا۔

چین عالمی ادارہ صحت کو صرف وہی معلومات دے رہا تھا جو کچھ دیر بعد چین کے میڈیا پر نشر کر دی جاتی تھیں۔ اس حوالے سے چین میں عالمی ادارہ صحت کے گاؤڈین گلیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے عملے کے ہمراہ درست معلومات حاصل کرنے کے لئے دن رات کام کیا تھا اور ہمارا مقصد یہی تھا کہ متاثر ہونے والے دیگر ممالک کو درست معلومات فراہم کی جائیں، لیکن چین نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا کو نا مکمل معلومات ملتی رہی۔