سپین کی پارلیمنٹ نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز کی منظوری دیدی، لاک ڈاؤن 21 جون تک رہے گا

جمعرات 4 جون 2020 12:00

سپین کی پارلیمنٹ نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز کی منظوری دیدی، لاک ڈاؤن ..
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) مہلک کورونا وائرس سے شدید متاثرہ یورپی ملک سپین کی پارلیمنٹ نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کو چھٹے اور آخری بار بڑھانے کی تجویز کو منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو پورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کی تجویز پر ووٹنگ ہوئی جس میں 177 ارکان نے تجویز کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ 155 نے اس کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو21 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران کئی قسم کی سہولتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپین کے 17 خود مختار کمیونٹیز کو اس دوران مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع آخری بار کی جارہی ہے اور علاقائی حکومتیں کام کرنا شروع کردیں گی لیکن ملک میں ٹریفک کے قوانین کا تعین کرنے کا اختیار سپین کی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔ یاد رہے کہ سپین میں کورونا وائرس کے اب تک 240326 کیسوںکی اب تک تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے 27128 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔