ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں‘ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

جمعرات 4 جون 2020 15:09

ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ڈپٹی کمشنرسدرہ یونس نیاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ڈینگی مچھر کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاران پر مشتمل اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی سرویلنس گھروں ،دفاتر،قبرستانوں،دوکانات ٹائر شاپس وغیرہ کی صفائی ستھرآئی سے متعلقہ ایس او پییز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاوٴْں کی سطح پر نمبرداروں کو شامل حال رکھیں اور ان کے ذریعے ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کروائیں ان کا کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی میٹنگز کو یقینی بنائیں اور اس کے منٹس بھی ضرور ایشو کریں۔

اس موقع پر انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیاد پرکی گئی کارکردگی کو تفصیلاً چیک کیا۔ اجلاس میں ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق، ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل شہزاد محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ڈینگی ٹیموں کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.

متعلقہ عنوان :