یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے،بے حرمتی کرتے رہے

اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی اوقاف کے ایک سینئر عہدیدار حسام السدر کو بھی گرفتارکرلیا

جمعرات 4 جون 2020 15:18

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 69 یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت ستر کے قریب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی اوقاف کے ایک سینئر عہدیدار حسام السدر کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :