فلسطینی قوم ادنیٰ درجے کے انسانی حقوق سے محروم ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جمعرات 4 جون 2020 16:26

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط بسنے والے فلسطینی ایک غاصب نظام میں پھنس چکے ہیں جہاں اسرائیل ان کے بنادی حقوق کو پامال کررہا ہے۔ فلسطینیوں کو ادنیٰ درجے کے حقوق بھی میسر نہیں ، اسرائیلی پابندیوں کے نتیجنے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق تنظیم میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ہیبا مورائف نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو کھلے عام پامال کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین سے مسلسل مایوس کن خبریں آر ہی ہیں، اسرائیل نے فلسطینیوں کے ادنیٰ درجے کے حقوق بھی غصب کررکھے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیدار لیتھ نے کہاکہ اسرائیلی حکومت اور اس کے ریاستی ادارے فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات دبانے میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا اسرائیل نے فلسطینیوں پر اندرون اور بیرون ملک سفری پابندیاں عائد کررہا ہے، اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔