ئ* محکمہ واپڈا اورمحکمہ سوئی گیس کی غفلت کے باعث مری کے صارفین شدید مشکلات سے دوچار

جمعرات 4 جون 2020 20:25

ٓ مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) محکمہ واپڈا اورمحکمہ سوئی گیس کی غفلت کے باعث مری کے صارفین شدید مشکلات سے دوچار، بجلی اورگیس صارفین کو بغیر ریڈنگ کے بھاری بل بھجوادئیے جاتے ہیں اور اگر ادائیگی نہ کی جائے تو محکمہ واپڈا اہلکار میٹر اتارلیتے ہیں جبکہ صارفین کو بلوں کی درستگی کیلئے بہارہ کہواسلام آبادجاناپڑتاہے جس سے صارفین کوجہاں سفری اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں وہاں انکا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے صارفین کی شکایات سننے کیلئے بہارہ کہو میں قائم ڈیسک پر ایک خاتون ڈیوٹی پر ہوتی ہیں جو صارفین کی شکایات سننے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرتیں پی ٹی سی ایل نمبر تو اٹینڈ ہی نہیں کرتیں جبکہ موبائل پرکال کی جائے تو نمبر کو مصروف کردیاجاتا ہے جس سے صارفین کوشدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہیں صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس خاتون کو جو صارفین کانمبر تک اٹھانا گوارہ نہیں کرتی انکو یہاں سے تبدیل کرکے کسی ذمہ دار اہلکار کو تعینات کیاجائے تاکہ صارفین فون نمبر پر اپنی شکایات درج کرواسکیں ،صارفین نے چیئرمین آئیسکو اسلام آباداور دیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے۔