وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے احکامات پر ملکیار روڈ محلہ آصف آباد کیلئے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر مہیا

جمعہ 5 جون 2020 11:15

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر ملکیار روڈ محلہ آصف آباد کیلئے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر مہیا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اخبار فروش یونین کے صدر مسلم امین، سعید جان وارثی، ارشد محمود، سابق کونسلر فردوس امین، تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ احتشام سمیت دیگر مقامی افراد کی کثیر تعداد نے ٹرانسفارمر کو آپریشنل کرنے سے قبل دعائے خیر کی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب خان کے انتخاب کے بعد ضلع سے ہنگامی بنیادوں پر بجلی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا ہے جس پر ضلع کے عوام میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔