امریکہ میں پولرائزیشن کی صورتحال بہت سنگین ہے، جرمن چانسلر

جمعہ 5 جون 2020 15:28

امریکہ میں پولرائزیشن کی صورتحال بہت سنگین ہے، جرمن چانسلر
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارج فلائیڈ کا قتل خوفناک ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت امریکہ میں پولرائزیشن کی صورتحال سنگین ہے ، انہیں امید ہے کہ تمام جماعتیں اس حوالے سے جلد اتفاق رائے حاصل کر سکیں گی۔ اس پر میزبان نے فوراً ہی کہا کہ لیکن ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

چانسلر انجیلا مرکل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کو پبلک نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں پولرائزیشن کی صورتحال کافی سنگین ہے۔امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں کے آغاز کے بعد جرمنی میں بھی ایسے ہی مظاہرے ہوئے۔ اس ماہ کے شروع میں برلن میں ہزاروں جرمن افراد نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کئے اور فلائیڈ کو انصاف دو سمیت دیگر نعرے لگائے۔