تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کیلئے من پسند صحافیوں کو مدعو کیا گیا

جمعہ 5 جون 2020 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کے لئے من پسند صحافیوں کو مدعو کیا گیا، جن کی تعداد 13 تھی جبکہ شہر کے بیشتر مقامی اخبارات، سرکاری اور نجی نیوز ایجنسیوں اور بعض الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو مدعو کرنے سے نظر انداز کر دیا گیا، جس کے باعث صحافیوں کو اجلاس کی کوریج کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ہوٹل کے داخلی دروازوں پر دھکے کھاتے رہ گئے، معلوم ہوا ہے کہ مدعو کیے جانے والے صحافیوں کی فہرست سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے ایک قریبی فوٹو گرافر نے تیار کر کے دی تھی، فہرست میں انہوں نے اپنے من پسند صحافیوں کو شامل کیا تھا۔