وزیرستان سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر انتقال کر گئے

جمعہ 5 جون 2020 21:40

آ*بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کے رہنماء اور وزیرستان سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر انتقال کر گئے مرحوم نے اپنی زندگی کے آخری آیام تک خدمت اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی، شمالی وزیرستان سے متاثرین کے انخلاء کے وقت ملک غلام خان وزیر خدمت میں پیش پیش رہے اور اُنہیں متاثرین کمیٹی کیلئے چیئرمین بعدازاں سیاسی اتحادشمالی وزیرستان کیلئے بھی چیئرمین مقرر کئے گئے تھے اُنہوں نے سال 2018کے عام انتخابات میں حلقہ پی کے 112 سے الیکشن لڑا تھا ایک عرصہ سے وہ وہ گردوں کی بیماری می مبتلا تھے گزشتہ دنوں آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کئے گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ بنوں ٹاون شپ میں ادا کرکے شمالی وزیرستان مدہ خیل میں سپر د خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی