کاشتکار اگیتی پھول گوبھی نمبر ایک کی پنیری 15 جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں، اگیتی نمبر دو پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے،ماہرین سبزیات

ہفتہ 6 جون 2020 11:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) کاشتکار اگیتی پھول گوبھی نمبر ایک کی پنیری 15 جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کر سکتے ہیں جبکہ اگیتی نمبر دو پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل ۱ٓباد کے ماہرین سبزیات نے بتایا کہ پھول گوبھی غذائیت سے بھر پور ریشہ دار سبزی ہے جس میں کاربوہائیڈریٹس ، شوگر، سوڈیم، وٹامنز، نمکیات، فیٹی ایسڈ اور امائنو ایسڈ وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ پھول گوبھی وٹامن سی ، مینگا نیز، بیٹا کیروٹین اور فیرولک ایسڈ کا اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے دل اور کینسر جیسی بیماریوں کے خطرہ کو کم کرتی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پھول گوبھی سرد مرطوب آ ب وہوا میں اچھی پیداوار دیتی ہے کیونکہ پھول گوبھی کیلئے مناسب درجہ حرارت 17سی18ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن پکنے کے وقت اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے تو اس کی نشوونما پر برااثر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جائے تو سبز پتیاں نکل آتی ہیں جس سے پھول کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے نیزپھول گوبھی اچھے نکاس والی ذرخیز میرا زمین میں اچھی پیداوار دیتی ہے۔انہوںنے بتایاکہ اگیتی گوبھی نمبر 1 پنیری کی کاشت کا وقت 15جون تک ہے اور پنیری کا وقت جولائی کا پہلا ہفتہ ہے جبکہ اس کی برداشت ستمبر، اکتوبر ہے اسی طرح اگیتی نمبر 2پنیری کی کاشت کا وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے جبکہ پنیری منتقلی کا وقت اگست کا آخری ہفتہ اوربرداشت کا وقت نومبر ،دسمبر ہے۔

انہوںنے بتایاکہ اگیتی اقسام کیلئے ایک کلوگرام بیج جبکہ درمیانی اور پچھیتی اقسام کیلئے آدھ کلو بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ جون میں سخت گرمی کے سبب اگیتی اقسام کی پنیری اگانا بہت مشکل کام ہے لہٰذاکاشتکار ذرخیز اور نامیاتی مادوں سے بھر پور زمین کا انتخاب کریںتاہم زمین آبپاشی کیلئے پانی ہر لحاظ سے موزوں ہواور پھپھوند ی والی بیماریوں سے پاک ہو۔

متعلقہ عنوان :