سرگودھا ،سٹاک کے باوجود پٹرول فروخت نہ کرنے پر متعدد پٹرول پمپس ،12 تیل ایجنسیاں سیل

ہفتہ 6 جون 2020 13:33

سرگودھا ،سٹاک کے باوجود پٹرول فروخت نہ کرنے پر متعدد پٹرول پمپس ،12 ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) سرگودھا میں اسٹاک کے باوجود پٹرول فروخت نہ کرنے پر متعدد پٹرول پمپس اور 12 تیل ایجنسیاں سیل کر دی گئیں جبکہ کئی پمپس اور دوکانداروں کو پٹرول پر دو لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کئے گے۔زرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ساتوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع بھر کے پٹرول پمپس کا معائنہ کر کے اسٹاک کا ریکارڈ چیک کیا۔

اور اسٹاک کے باوجود پٹرول فروخت نہ کرنے والے متعدد پٹرول پمپس سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

جبکہ تحصیل کوٹمومن میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر 12 تیل ایجنسیاں بھی سیل کر دی گئیں اور تحصیل بھلوال میں پٹرول فروخت کرنے پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے۔اسی طرح تحصیل سلانوالی میں مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے پر دو پٹرول پمپس مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور کوٹمومن میں دو پٹرول پمپس مالکان کو مجموعی طور پر 60ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ایس او کے پاس کوٹہ کے تحت سٹاک موجود ہے۔نجی پٹرول کمپنیوں کی جانب سے سپلائی کم ہونے سے پٹرول کی قلت پیدا ہورہی ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام ضرورت کے مطابق پٹرول خریدیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین مستفید ہو سکیں۔