اسلامک مغرب‘ میں القاعدہ کا سربراہ عبدل مالک دروک دل مارا گیا

ہفتہ 6 جون 2020 20:22

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) بر اعظم افریقہ کے ’اسلامک مغرب‘ کہلانے والے خطے میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کا سربراہ عبدل مالک دروک دل مبینہ طور پر مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والے اس جنگجو کو فرانسیسی افواج نے مالی کے شمالی حصے میں انسداد دہشت کی ایک کارروائی میں " ہلاک کیا۔ فلورنس پارلی کے مطابق اس آپریشن میں کئی دیگر جنگجو بھی مارے گئے۔ القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی مقامی گروہ نے سن 2007 میں اسامہ بن لادن کے القاعدہ نیٹ ورک سے اتحاد کر لیا تھا۔ فرانس کے پانچ ہزار فوجی برک?نا فاسو، چاڈ، مالی، نائجر اور چند دیگر ملکوں میں تعینات ہیں۔