برساتی نالے کی صفائی کے بعد اٹھائے گئے سلیب آج واپس اپنی جگہ پر رکھ دیے گئے، پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام دستگیر زہری

اتوار 7 جون 2020 22:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2020ء) ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل اور سیکرٹری بی اینڈ آر جناب نور الامین مینگل کے احکامات کے مطابق دونوں محکموں کی مشترکہ کارروائی چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی اور بی اینڈ آر پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام دستگیر زہری کی نگرانی میں آج دوسرے روز بھی جاری رہی جس میں کل صاف کئے گئے سبزل روڈ کلی شاہوزئی کے ساتھ برساتی نالے کی صفائی کے بعد اٹھائے گئے سلیب آج واپس اپنی جگہ پر رکھ دیے گئے اور گولی مارچ چوک کے قریب تک مزید صفائی ہیوی مشینری اور افرادی قوت کی مدد سے کی گئی جو مزید بھی جاری رہیگی

متعلقہ عنوان :