ٹڈی دل حملہ،سپرے کی جانے والی زمینوں کی تفصیلات طلب

اگر جواب سے مطمئن نہ ہوئے تو ہم خود یہ معاملہ نیب کو بھیج دینگے،سندھ ہائی کورٹ

جمعرات 11 جون 2020 16:59

ٹڈی دل حملہ،سپرے کی جانے والی زمینوں کی تفصیلات طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹڈی دل حملے سے متاثرہ ہونے والی زمینوں پر کئے جانے والے اسپرے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جواب سے مطمئن نہ ہوئے تو ہم خود یہ معاملہ نیب کو بھیج دینگے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی یلغار اور فصلوں کی تباہ کاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،،اس موقع پرعدالت نے درخواست گزار سے استفسارکیا کہ کیا ٹڈی دل ہر قسم کی فصلوں پر حملہ کرتی ہی جس پر درخواست گزار نے کہا کہ یہ ہر قسم کی فصل پر حملہ کرتی ہے،تھر، سانگھڑ،گھوٹکی کے بعد نوشہرو فیروز پہنچ چکی ہے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کیا کررہی ہی ،سندھ حکومت کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹڈی دل کے حملے روکنے کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع میں اسپرے کیاگیا،جس کے لئے 31 کروڑ روپے جاری کئے تھے،عدالت نے استفسار کیا کہ 31 کروڑ کی رقم میں صرف34 ہزارایکڑ زمین پر اسپرے کیا گیا ۔

عدالت نے فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ سکھر میں دو ہزار ایکڑ زمین پر اسپرے کیا وہ کس کی زمین ہی ،اس طرح کی بیماریوں سے چھوٹے کاشتکار مر جاتے ہیں بڑے کاشتکار بچ جاتے ہیں ،ہمیں آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب دیں 31 کروڑروپے کہاں خرچ ہوئی ۔عدالت نے فوکل پرسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جواب سے مطمئن نہ ہوئے تو ہم خود یہ معاملہ نیب کو بھیج دیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے سندھ حکومت سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت سولہ جون تک ملتوی کردی۔دوسری جانب ملک کے تقریبا پچاس اضلاع میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے،بلوچسستان کے تینتیس، کے پی میں گیارہ اورسندھ کے چھ اضلاع متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کاشتکار سال بھر کی محنت ٹڈی دل کے ہاتھوں تباہ ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں اور این ڈی ایم اے کی جانب سے انسداد ٹڈی دل آپریشن بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :