حکومت کیجانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات، فضائی اسپرے کا آغاز

جمعرات 11 جون 2020 20:17

سکھر۔11 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) حکومت کیجانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات، سکھر ایئرپورٹ سے خصوصی جہاز کے ذریعے فصلوں پر فضائی اسپرے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، چونڈکو اور گردونواح میں ایک ہزار ایکڑکی اراضی پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے،اسپرے کا سلسلہ ٹڈی دل کے خاتمے تک جاری رہے گا، انتظامیہ اور زمینی اسپرے ٹیم کی نشاندہی کے بعدجہاز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیا جارہا ہے۔

کیپٹن زمان چیمہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لئے حکومت نے عملی اقدامات شروع کردیے ہیں، اس حوالے سے کیپٹن زمان چیمہ، کیپٹن شاکر انجنیئر و دیگر نے بتایا کہ سکھر ایئرپورٹ پر موجود خصوصی جہاز کے ذریعے چونڈکو سمیت گردنواح کی ایک ہزار ایکڑ کی اراضی پر اسپرے کیا گیا ہے، اسپرے کرنے کا مقصد ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو تباہ ہونے اور کاشتکاروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچانا ہے، حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے تک اسپرے کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں، جن علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کررہی ہے، ان علاقوں کے رہائشی ضلعی انتظامیہ کو اپنی شکایات درج کراتے ہیں، جس کے بعد زمینی اسپرے ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کی نشاندہی کے بعد ان علاقوں میں خصوصی جہاز کے ذریعے اسپرے کیا جاتا ہے، کیپٹن زمان چیمہ نے مزید بتایا کہ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات شروع کردیے ہیں، جہاز سے اسپرے کا سلسلہ ٹڈی دل کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کاشتکاروں کو درخواست کی کہ جن علاقوں میں ٹڈی دل حملہ کررہی ہے ، وہ اپنے علاقے کے ڈپٹی کمشنر کو شکایات درج کرائیں، ان علاقوں میں زمینی اسپرے ٹیم روانہ کی جائے گی، اگر حملہ زیادہ ہوا تو ان علاقوں میں خصوصی جہاز کے ذریعے اسپرے ضلعی انتظامیہ کی نشاندہی کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :