آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 2.1 فیصد اور زرعی شعبے کی نمو کا ہدف 2.8 فیصد رکھنے کی تجویز

جمعہ 12 جون 2020 16:51

آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 2.1 فیصد اور زرعی شعبے کی نمو کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 2.1 فیصد اور زرعی شعبے کی نمو کا ہدف 2.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 2.1 فیصد رکھنے کی تجویز ہے جب کہ زرعی شعبے کی نمو کا ہدف 2.8 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صنعتی شعبے کی نمو کا ہدف 0.1 فیصد، مینوفیکچرنگ کے شعبے کا ہدف منفی 0.7فیصد اور بڑی صنعتوں کی گروتھ کا ہدف منفی 2.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ تعمیراتی شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.4 فیصد، خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 2.6فیصد اور بجلی پیداوار اورگیس تقسیم کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 1.4 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی افراط زر کو 6.5 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :