رواں ماہ کے دوران گرمی کی شدت، بارشوں کی کمی ، گرم ہوائیں ، لو چلنے سے پھلدار پودوں کو نقصان پہنچ سکتاہے، باغبان پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال یقینی بنائیں ، بوقت ضرورت شام کو آبپاشی کی بھی ہدایت

پیر 15 جون 2020 12:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) رواں ماہ جون کے دوران بارشوں کی کمی ،گرمی کی شدت، گرم ہوائیں ، لو چلنے سے پھلدار پودوں کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے لہٰذاباغبان پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال یقینی بنائیں اور بوقت ضرورت شام کو آبپاشی بھی کریں ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی اور جنوبی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 40سی45ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے جو پھلوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ پھلدار پودے زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس سے زائد گرمی پر پھل جھلس جاتاہے ، اس کے چھلکے پھٹ جاتے ہیں اور اس کی کوالٹی بری طرح متاثر ہو تی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ باغبان نرسری سے نئے پودے لاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پیوند کی اونچائی 12 سے 15 انچ سے زائد نہ ہو ۔انہوںنے کہاکہ نئے لگائے گئے آم ، کھجور ، لیچی کے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اسلئے ان پودوں پر سائے کا مناسب بندوبست بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :