جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران، 46 نئے مریض سامنے آگئے

منگل 23 جون 2020 14:02

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران، 46 نئے مریض سامنے ..
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) جنوبی کوریا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46 نئے مریض سامنے آئے اور حکام کے مطابق یہ وائرس کی دوسری لہر ہے۔ ان 46 میں سے 30 افراد بیرونِ ملک سے سفر کر کے آئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز حکام نے کہا کہ ملک میں پہلی لہر کا اختتام اپریل میں ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔تاہم اب بھی ملک میں بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے مریضوں کی تعداد خاصی کم ہے۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران ملک میں یومیہ 35 سے 50 نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :