”تمہارا کورونا ٹیسٹ مثبت کیوں آیا؟“
مصری خاوند نے کورونا زدہ بیوی کوپانچویں منزل سے پھینک دیا،زخمی خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے
محمد عرفان بدھ 24 جون 2020 10:41
(جاری ہے)
بیچاری خاتون اُونچائی سے گرنے کے باعث شدیدزخمی ہو گئی۔
جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ہے اور اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔ پولیس نے مریضہ سے پوچھ گچھ کے بعد اس درندگی کا ارتکاب کرنے والے مصری خاوند کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار خاوند نے پولیس کے رُوبرو بتایا کہ ان کے درمیان پہلے بھی ازدواجی اختلافات چل رہے تھے، تاہم جب اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی کو کورونا بھی ہو گیا ہے تو وہ غضب ناک ہو گیا کہ شاید اس کی وجہ سے وہ بھی کورونا کا شکار بن گیا ہو گا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ کورونا کے معاملے پر بحث کے دوران ان کا جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا ۔ جس کے بعد اس نے اپنی بیوی کو کھڑکی سے دھکا دے دیا۔ جو اُونچائی سے گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ بے حس خاوند نے اپنی بیوی کے زخمی ہونے پر بھی متعلقہ اداروں کو اطلاع نہ دی۔ جب ہمسایوں نے خاتون کوگراؤنڈ فلور پر شدید زخمی حالت میں بے ہوش پڑا دیکھا تو اسے فوری طور پراسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.