کابینہ اجلاس میں گرما گرمی کے بعد وفاقی وزراء سرگرم

فیصل واوڈ،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں فیصل واوڈ کی وزیر اعظم اور پھر صدر مملکت سے بھی ملاقات،کابینہ اجلاس میں وزراء کے خلاف بات کرنے پر قیادت کو آگاہ کردیا ،ر بعض وزرائ کی کارکردگی بارے اپنی معلومات بھی شئیرکیں،ذرائع ھ*شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے وزیر اعظم کو فواد چوہدری کے بیان پر وضاحت دی

بدھ 24 جون 2020 21:36

کابینہ اجلاس میں گرما گرمی کے بعد وفاقی وزراء سرگرم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2020ء) کابینہ اجلاس میں گرما گرمی کے بعد وفاقی وزراء سرگرم ہوگئے ہیں، فیصل واوڈ،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈ پہلے وزیر اعظم عمران خان اور پھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے اپنی قیادت کو آگاہ کردیا کہ کابینہ اجلاس میں وزرائ کے خلاف کیوں بات کی ۔

فیصل واوٍڈا نے ملکی حالات، حکومتی کارکردگی اور بعض کابینہ ارکان بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور بعض وزرائ کی کارکردگی کے بارے میں اپنی معلومات بھی شئیر کیں اور بعض وزاتوں کے بارے ایک رپورٹ بھی پیش کی ۔ دریں اثناء ذرائع کے مظابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے موجودہ صورتحال پر ملاقات کی اور فواد چوہدری کے بیان پر وضاحت دی ۔