چکوال،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ہائی وے کی سکیموں پر90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ پبلک ہیلتھ کی سکیموں پر کام زور و شور سے جاری ہے اور یہ سکیمیں بھی تکمیل کے مراحل پر ہیں،بریفنگ

بدھ 24 جون 2020 22:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں اے ڈی سی ایف اینڈ پی اشعر اقبال، سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،ایس ڈی او بلڈنگ، ایکسیین ہائی وے وسمال ڈیمز، ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس، سی اوز بلدیہ اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ہائی وے کی سکیموں پر90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ پبلک ہیلتھ کی سکیموں پر کام زور و شور سے جاری ہے اور یہ سکیمیں بھی تکمیل کے مراحل پر ہیں۔ سمال ڈیمز کو فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ کی سکیموں میں سے صرف ایری گیشن کی سکیموں پر90کام مکمل ہے . ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی اواورایکسین بلڈنگ سے بھی بریفنگ لی اور کام جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نیہائر ایجوکیشن اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیموں کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں این اے 64,65 اور تمام ایم سیز کی سکیموں پر بھی کام کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں کوبروقت مکمل اور معیاری کام کریں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی اگر کسی سکیم میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو فوراً میرے نوٹس میں لایا جائے تاکہ اس کا حل نکال کر بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :