ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے خصوصی پروازیں جاری رکھنے کا اعلان کردیا
متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لے جانے والی خصوصی فلائٹس اور کارگو فلائٹس کا آپریشن جاری رہے گا، ایمرٹس ائیرلائن
عثمان خادم کمبوہ
بدھ 24 جون 2020
22:36
(جاری ہے)
ایک صارف نے ٹویٹر پر اماراتی ائیرلائن سے سوال کیا تھا کہ کیا ائیرلائن نے 23جون سے 3جولائی تک پاکستان کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے تو اس پر فضائی کمپنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ائیرلائن نے کورونا وبا کے پھلاؤ پر قابو پانے کیلئے پاکستان کیلئے فضائی سفر تاحکم ثانی معطل کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ حالات کا باغور جائزہ لے رہے ہیں اور جیسے ہی حالات اجازت دیں گے تو فضائی آپریشن بحال کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان سے امارات جانے والے 26 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد لیا گیا ہے. اماراتی حکومت کی اجازت ملنے تک دونوں ممالک کے درمیان ایمرٹس کی پروازیں معطل رہیں گی۔ ائیرلائن نے مزید کہا ہے کہ جیسے ہی سروس بحال ہوگی تو اسکا اعلان کردیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جن افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی وہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات اور وہاں سے ہانگ کانگ گئے تھے۔ تمام افراد میں وائرس کی تشخیص ہانگ کانگ میں ہوئی۔ اب ائیرلائن نے امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو اچھی خبر دی ہے کہ خصوصی پروازیں جاری رہیں گی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت ہزاروں پاکستانی موجود ہیں جو کہ اپنے ملک واپس آنا چاہتے ہیں۔ کئی پاکستانی ایسے ہیں جو روزگار نہ ہونے کے باعث مشکل حالات کا شکار ہیں جبکہ باقی لوگ بھی کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں اپنے پیاروں کے پاس لوٹنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 40 کروڑ ڈالر کے وائٹ ہاس بال روم منصوبے کو روک دیا
-
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بار "دبئی مالاتھون" کا آغاز
-
عالمی بینک نے شام کے مالیاتی شعبے کی جدیدکاری کے لیے 10 کروڑ ڈالر گرانٹ منظور کر لی
-
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے متعلق نئی سہولیات اورماڈلز متعارف کرا دئیے
-
کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، رواں سال میں اب تک کی تعداد 46 ہوگئی
-
کراچی ، سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر میں 65 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کا مقدمہ 4 ملزمان کیخلاف درج
-
کراچی ایئرپورٹ پر 3 مسافر روک لیے گئے، جعلی میڈیکل دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد کا انکشاف
-
لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
-
سابق صدر عارف علوی کی سرکاری رہائشگاہ سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس
-
امریکا کا کولمبیا کیلئے 1 ارب ڈالرز امداد بھیجنے کا عندیہ
-
امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش
-
عالمی میڈیا نے ایران جنگ میں ٹرمپ کی شکست تسلیم کرلی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.