امریکا کا کولمبیا کیلئے 1 ارب ڈالرز امداد بھیجنے کا عندیہ

کولمبیا کے لیے امداد مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سیکیورٹی پیکیج کا حصہ ہو گی،محکمہ خارجہ

ہفتہ 8 اگست 2026 15:04

امریکا کا کولمبیا کیلئے 1 ارب ڈالرز امداد بھیجنے کا عندیہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) امریکا نے کولمبیا کے لیے 1 ارب ڈالرز کی امداد بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے لیے کانگریس سے 1 ارب ڈالرز کی امداد کی منظوری لینے کا ارادہ ہے۔محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ کولمبیا کے لیے امداد مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سیکیورٹی پیکیج کا حصہ ہو گی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کولمبیا کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے شیلڈ آف دی امریکنز اتحاد میں بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کولمبیا کے نئے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریئیا نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ملک میں جرائم کے خلاف سخت کارروائی اور معیشت کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صدارتی انتخابات کے دوران ان کی حمایت کی تھی۔