Live Updates

عالمی میڈیا نے ایران جنگ میں ٹرمپ کی شکست تسلیم کرلی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعوی

ہفتہ 8 اگست 2026 15:04

عالمی میڈیا نے ایران جنگ میں ٹرمپ کی شکست تسلیم کرلی، ایرانی پاسدارانِ ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی )نے دعوی کیا ہے کہ عالمی میڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست تسلیم کر لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کا میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی شکست اور خود ساختہ جال کی بات واضح طور پر کر رہا ہے۔آئی آر جی سی کے مطابق حتی کہ یہ بھی تسلیم کیا جا رہا ہے کہ طے پانے والے معاہدے زمینی حقائق اور ایران کی مذاکراتی طاقت کے سامنے محض امریکی ہتھیار ڈالنے کی دستاویز سے زیادہ کچھ نہیں تھے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فوجی اور میڈیا آپریشنز کے باوجود اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔آئی آر جی سی نے حالیہ معاہدوں کو ایران کی عسکری طاقت اور مذاکراتی پوزیشن کے سامنے امریکی ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات