کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیزپر عمل درآمد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر پابندی عائد

جمعرات 25 جون 2020 15:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمدہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر پابندی عائد ہے۔ جس کے تحت ہوٹل انتظامیہ لوگوں کو صرف پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت کی پابند ہے۔ اس سلسلے میں واضع احکامات کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد ماروی ملک نے کالج روڈ منڈیاں، عثمان آباد اور جدون پلازہ میں ہوٹلز، فاسٹ فوڈ اور ریسٹورنٹس کی جانب سے ڈائننگ کی سہولیات فراہم کرنے اور پارسل کی عدم دستیابی پر متعلقہ دکانداروں پر جرمانہ اور وارننگ جاری کی۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا رخ نہ کریں اور ضرورت کی صورت میں پارسل یا ہوم ڈیلوری کا استعمال کریں۔خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی کورونا سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :