عوام کی نمائندگی اور خدمت کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے‘رانا ساجد علی شوکت

جمعہ 26 جون 2020 22:36

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2020ء) عوام کی نمائندگی اور خدمت کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اپنی بساط کے مطابق حلقہ این اے 83 کے عوام کیلئے فلاح و بہبود کے کام کر رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت نے گزشتہ روز شہریوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا ماجد علی شوکت بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میری سیاست کا دارومدار عوام کی خدمت علاقہ کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کیلئے اللہ کے فضل و کرم سے دن رات محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں علاقہ کو منتخب نمائندوں نے نظر انداز کیا جس وجہ سے آج صحت،صفائی اور دیگر معاملات کے حوالے سے علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے حکومتی سطح پر ان مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے کوشش کررہا ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے اور اس کیلئے ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں کام کرتے رہیں گے۔