اسلام آباد پولیس کاسنتھیا رچی کی درخواست پر رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

سنتھیا رچی کی درخواست مشکوک اور بظاہر بدنیتی پر مبنی ہے، اسلام آباد پولیس نے مقامی عدالت میں جواب جمع کرادیا

پیر جون 23:48

اسلام آباد پولیس کاسنتھیا رچی کی درخواست پر رحمان ملک کے خلاف مقدمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) اسلام آباد پولیس نے سنتھیا رچی کی درخواست پر رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کرلیا ۔سینتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں پولیس نے مقامی عدالت میں جواب جمع کرادیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کی جانب سے رحمان ملک کیخلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس نے اپنی رپورٹ میں رحمان ملک کو الزامات سے بری الذمہ قرار دیا۔

پولیس رپورٹ ے مطابق سنتھیا رچی کی درخواست مشکوک اور بظاہر بدنیتی پر مبنی ہے، سنتھیا رچی کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں، درخواست ناقابل کارروائی ہے،سنتھیا رچی نہ درخواست میں نہ پیشی کے دوران الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت پیش کرسکی،پولیس رپورٹ کے مطابق دھمکیوں کے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے سنتھیا رچی نے نہ کسی کا فون نمبر نہ تاریخ نہ دھمکی کا وقت بتایا، درخواست میں سنتھیا رچی نے آج سے نو سال پہلے 2011 میں زنا بالجبر کا الزام لگایا،ریکارڈ کے مطابق سنتھیا نے مزکورہ واقعے کے وقت تھانہ ھذا میں کوئی درخواست نہیں دی، متعلقہ ایمبیسی کیطرف سے بھی اس وقت ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی،رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی نے پولیس یا کسی دیگر فورم پر تحریری یا زبانی شکایت درج نہیں کروائی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کے پاس کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ /MLR نہیں ہے، عدالت نے ایس پی کمپلینٹ نے نو جولائی تک تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔