ٹرمپ نے جرمنی سے ساڑھے نو ہزار فوجی نکالنے کا حکم دے دیا

امریکا کے اس فیصلے سے روس کے مد مقابل نیٹو کو موثر بنانے میں مدد ملے گی،محکمہ دفاع پینٹاگون

بدھ 1 جولائی 2020 16:06

ٹرمپ نے جرمنی سے ساڑھے نو ہزار فوجی نکالنے کا حکم دے دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے ساڑھے نو ہزار امریکی افواج نکالنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس بارے میں دو ہفتے پہلے ہی اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کو جرمنی سے شکایت ہے کہ وہ نیٹو افواج کا اتنا خرچہ نہیں اٹھا رہا جتنا ان کے بقول اس اٹھانا چاہییے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا کہ امریکا کے اس فیصلے سے روس کے مد مقابل نیٹو کو موثر بنانے میں مدد ملے گی، تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ جرمنی سے نکالے جانے والے فوجی یورپ میں کہاں تعینات کیے جائیں گے۔ جرمنی میں اس وقت امریکا کے ساڑھے چونتیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔